21 جون 2013 - 19:30
شام دشمن ممالک کا اجلاس قطر میں

شامی حکومت اور عوام کے دشمن ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس آج قطر میں منعقد ہورہا ہے جس میں شام میں دہشت گردی پھیلانے والے القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے طریقوں پر غور کیا جائےگا۔

ابنا: روسیا الیوم کے مطابق شامی حکومت اور عوام کے دشمن ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس آج قطر میں منعقد ہورہا ہے جس میں شام میں دہشت گردی پھیلانے والے القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے طریقوں پر غور کیا جائےگا۔ ایک ہفتہ قبل امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کو براہِ راست فوجی ہتھیارفراہم کریے گا۔ شام کے دشمن ممالک میں برطانیہ، امریکہ، فرانس، جرمنی، سعودی عرب، ترکی، مصر اور اُردن شامل ہیں۔ شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کے شام امریکہ کے پیشرفتہ ہتھیار پہنچ گئے ہیں اور اب شامی حکومت اور عوام کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گي قطر اور سعودی عرب وہابی دہشت گردوں کو امریکہ کی سرپرستی امداد فراہم کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲